Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری گلوکارہ کو قانونی کارروائی کا سامنا

مصر کی گلوکارہ کو دریائے نیل کی تحقیر کرنے کی پاداش میں ان دنوں قانونی کارروائی کا سامناہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایک محفل موسیقی کے دوران شیرین عبدالوہاب سے ان کے ایک مداح نے درخواست کی کہ وہ اپنا مشہور گانا سنائیں جس میں دریائے نیل کے پانی کی تعریف شامل ہے۔جواب میں شیرین نے مداح سے کہا کہ دریائے نیل کا پانی پینے سے انسان بیمار ہو سکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک فرانسیسی منرل واٹر برانڈ کا حوالہ دے کر مداح کو مشورہ دیاکہ آپ کو یہ پانی پینا چاہئے۔گلوکارہ کے یہ ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ایک وکیل نے گلوکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی۔گلوکارہ کو اشتعال آمیز معلومات پھیلانے اور عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کا سامنا ہے اور انہیں 23 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا جبکہ الزامات ثابت ہونے پر3 سال قید اور بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
 

شیئر: