ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پرتنقید
نیویارک۔۔۔ٹوئٹر نے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے الفاظ بڑھاکر کمپنی نے خود اپنی انفرادیت کھودی۔ الفاظ کی تعداد280 تک بڑھانے پر ٹوئٹر کو تنقید کا سامنا ہے۔ جے کے رولنگ ، نیل گے مین اور اسٹیفن کنگ جیسے بڑے رائٹرزنے ٹوئٹس کے الفاظ کی حد بڑھنے کو اچھا اقدام قرار نہیں دیا۔ہیری پورٹر کی رائٹر جے کے رولنگ نے کہا کہ ٹوئٹس کے کم الفاظ ہی اس ویب سائٹ کی انفرادیت تھی۔280 الفاظ کی حد نے یہ انفرادیت ختم کردی۔ ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پر ٹوئٹرصارفین کی طرف سے بھی زیادہ اچھا تاثر نہیں آرہا ۔