سعودی حکام کے سوئس بینکوں سے رابطے
ریاض ...باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع کردیئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا اہم محرک انسداد بدعنوانی کا معاملہ ہوگا۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ انسداد بدعنوانی مہم کے تحت سعودی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں سے خفیہ مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ سعودی حکام اپنے شہریوں کے خفیہ اکاﺅنٹ دریافت کرنے کے چکر میں ہیں۔