سعودی طالب علم کا امریکہ میں ہنگامہ
ریاض... 19سالہ سعودی طالب علم نے امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نوکس کی ایک سڑک پر ڈرائیوروں اور گاڑیوں پر حملہ کرکے بدامنی پھیلا دی۔ مقامی شہریوں نے اس کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی طالب علم ایک گاڑی کو روک کر ڈرائیور سے سوال جواب کررہا ہے۔ اسی دوران پولیس جائے وقوعہ پہنچی تو سعودی نوجوان نے اس سے بھی تکرار شروع کردی تاہم سپاہی نے الیکٹرانک لیزر کا جھٹکا دیکر اسے بے ہوش کرکے زمین پر گرادیا اور گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی نوجوان ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے۔