Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی بن گئے اقتدار کیلئے روگی، کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرکانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں اور اب وہ یوگی نہیں بلکہ اقتدار کیلئے روگی بن گئے ہیں۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یوگی بھٹک گئے ہیں ، انہیں گمراہ آدتیہ ناتھ کہا جانا چاہئے کیونکہ اب وہ یوگی نہیں رہے بلکہ اقتدارکے روگی بن گئے ہیں۔ سورجے والا نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی ناک کے نیچے خود ان کے پارلیمانی حلقے میں 900سے زیادہ بچے دم توڑ جاتے ہیں مگر انہیں ان بچوں کی چیخ سنائی نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ یوگی کو اب غریبوں اور دلتوں سے بدبوآنے لگی ہے اور وہ ان پر خوشبو چھڑکوا کراور صابون سے ہاتھ صاف کر کےملاقات کرتے ہیں۔

شیئر: