باپ کے ہاتھوں بیٹی کا قتل
نوئیڈا۔۔۔۔یوپی کے گوتم بدھ نگر ضلع کے سیکٹر45کی سادر پور کالونی میں غیر برادری کے نوجوان سے محبت کرنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی17سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر کے مطابق مقتول لڑکی کی شناخت مول چند اسکول کی 12ویں کلاس کی طالبہ سونی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وجندر ا پنی بیٹی سونی کی غیر برادری کے نوجوان سے محبت کرنے کی وجہ سے ناراض تھا اور اس نے اسی وجہ سے طیش میں آکر سونی کو قتل کردیا۔ ملزم وجندر نے پولیس کو فون کرکے اس کی اطلاع دی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ تومر نے کہا کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔