Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منموہن سنگھ کو اندرا گاندھی امن ایوارڈ

نئی دہلی۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو رواں سال کا اندرا گاندھی ایوارڈ برائے امن ، ترک اسلحہ اور ترقی دیا جائیگا۔ یہ ایوارڈ انہیں 2004ء سے 2014ء کے درمیان عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف کو مستحکم بنانے کیلئے دیا جائیگا۔ اندرا گاندھی یادگار ٹرسٹ کے ایک بیان کے بموجب ڈاکٹر منموہن سنگھ کا اس ایوارڈ کیلئے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی کی قیادت میں بین الاقوامی جیوری نے متفقہ طور پر انتخاب کیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ایسے تیسرے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 2میعادیں پوری کی ہیں۔ ان کی دور اقتدار میں کئی اہم کارنامے انجام دیئے گئے جن میں امریکہ کے ساتھ نیو کلیئر معاہدہ بھی شامل ہے۔

شیئر: