الٰہ آباد۔۔۔۔۔اترپردیش میں الٰہ آباد کے دھومن گنج علاقے میں ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے 3خواتین کی موت ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کے سینیئر افسر لال جی گپتا نے بتایا کہ دھومن گنج کے سلیم سرائے میں واقع ایک کپڑے کی دکان سے لوگوں نے دھواں نکلتے ہوئے دیکھ کر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا۔جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچتا دکان میں رکھے کپڑے جل گئے اور آگ اوپر کی منزل تک پہنچ گئی جہاں دکاندار رمیش اپنے کنبے کے ساتھ رہتا ہے۔واقعہ میں رمیش کی ماں ، اہلیہ، اور بیٹی کی جل کر موت ہوگئی۔