Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ میں گرتے شہابیے نے آسمان جگمگا دیا

ماسکو....  فن لینڈ اور روسی جزیرہ نما کولا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  وہاں کا آسمان رات کے وقت اچانک جگمگا گیا۔ لوگوں کا کہناہے کہ غالباًکسی شہابیے کے گرنے کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی تھی اور آسمان روشن ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ روشنی تقریباً 6سیکنڈ تک برقرار رہی اور پھر  شہابیہ زمین پر آگرا۔  یہ  واقعہ لیپ  لینڈ علاقے میں پیش آیا جبکہ اسکی چمک دمک روس کے علاوہ پڑوسی ملک ناروے میں بھی دیکھی گئی۔ سب سے زیادہ تیز روشنی فن لینڈ کے لیپ لینڈ علاقے میں نظر آئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روشنی اتنی تیز تھی کہ  رات کے وقت بالکل دن کا  سماں نظرآرہا تھا۔  واضح ہو کہ اس علاقے میں اکثر چھوٹے بڑے شہابیے گرنے کی اطلاع ملتی ہے او رروس اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے اخبارات کا کہناہے کہ روشنی شمالی علاقے ایناری کی جانب سے ابھری تھی اور پہاڑی سلسلہ عبور کرنے کے بعد شہابیہ  زمین پر  جاگرا تھا کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زور دار دھماکہ بہت سے لوگوںنے سنا۔
 

شیئر: