دنیا کا سب سے لمبا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ
کارڈگٹن ، بریڈ فورڈ .... دنیا کا سب سے لمبا طیارہ ایئر لینڈر10 جسے اڑنے والا بم یا فلائنگ بم کہا جاتا ہے۔مقامی کھیت میں اچانک جاگرا۔ حادثے کے بعد 20ٹن وزنی طیارے کو اچھا خاصا نقصان پہنچا اور اسکی ٹنکی سے ہیلیئم گیس اور دوسرے ایندھن خارج ہونے لگے۔ واضح ہو کہ اس قسم کے طیارے جو بالعموم پرانے زمانے کے زیپلن طیاروں جیسے ہوتے ہیں گزشتہ سال برطانوی فضائی ایئر ٹریفک کے لئے مسئلہ بن گئے تھے اور کئی طیارے بجلی کے تاروں میں جا پھنسے تھے۔ عرصہ بعد 92میٹر لمبے اس طیارے نے پھر آزمائشی پرواز بھری جس پر 10کروڑ پونڈ لاگت آئی تھی۔ اس طیارے کو ہیبرڈ ایئروہیکلز کمپنی نے تیار کیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اس سے خارج ہونے والی گیس او رایندھن کے سبب آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچانے کی ترکیبیں کرنے لگی۔ یہ طیارہ 60مسافروں کے علاوہ 10ٹن سامان لیکر اڑنے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔