پولیس کو دھوکادینے کیلئے ملزم ناچنے لگا
ہیوسٹن.... مقامی پولیس کو اس وقت دلچسپ اور مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک مشتبہ شخص کا تعاقب شروع کیا جو ان کے خیال میں مختلف وارداتو ںمیں ملوث تھا تو پہلے تو اس شخص نے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس اس کا تعاقب کرتی رہی اور جب سائے کی طرح لگی ہوئی پولیس نے اس کی جان پھر بھی نہ چھوڑی او راسے اپنی تھکن کا احساس ہونے لگا کہ اب وہ فرار نہیں ہو سکتا اور گرفتاری یقینی ہے تو اس نے ایک موقع آزمانے کیلئے کوئی تاخیر نہیں کی اور اچانک ایک جگہ کھڑے ہوکر ناچنے لگا۔ تعاقب کرنے والے پولیس کے اہلکار خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہے او رپھر وہی ہوا جب ناچنا بھی کام نہ آیا تو وہ تھک ہار کر بیٹھ گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اس شخص نے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔ یہ واقعہ مقامی شاہراہ کے نائن یونٹ کے قریب پیش آیا۔25سالہ ملزم کا نام اب تک معلوم نہیں ہوسکا۔ ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے جہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔