تشار کپو ربھی 41 کے ہوگئے
بالی وڈ اداکار تشار کپور 41 برس کے ہوگئے ۔ ماضی کے مشہور اداکار جتیندر اور معروف اداکارہ شوبھا کپور کےبیٹے اور معروف ہدایتکارہ ایشا کپور کے چھوٹے بھائی تشار کپور نے 2001 کی فلم ' مجھے کچھ کہنا ہےسے اداکارہ کرینہ کپور کےساتھ فلمی کرئیر کا آغاز کیاتھا۔ اداکار نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ۔گول مال کی تمام سیکوئل فلموں میں تشار کپور کے مزاحیہ کردار کو کافی پسند کیاگیا۔ تشار کپور نے حال ہی میں گول مال کی چوتھی سیکوئل فلم میں اداکاری کی۔ یہ فلم بہترین بزنس کرچکی ہے۔