ریاض.... یہاں محکمہ پاسپورٹ اور محکمہ جیل خانہ جات نے اطمینان دلایا ہے کہ ترحیل میں غیر قانونی تارکین کی بھیڑ کا مسئلہ پہلی فرصت میں حل کر لیا جائے گا۔ ریاض محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان السحیبانی اور محکمہ جیل خانہ جات کے ماتحت ادارہ ترحیل کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر شاہر العجمی نے خصوصی اجلاس کیا۔ ایجنڈے پر غیر قانونی تارکین کو سزاﺅ ںان کی کارروائی جلد از جلد نمٹانے او رترحیل میں ان کی بھیڑ جمع نہ ہونے دینے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر قانونی تارکین کے معاملات ریکارڈ وقت میں نمٹانے کیلئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ السحیبانی نے ترحیل کے دفاتر میں اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دفاتر کا دورہ کیا۔ دفاتر کی ضرورتیں دریافت کیں۔ انہیں اس موقع پر غیر قانونی تارکین کی کارروائی کیلئے مخصوص ہال دکھایا گیا۔ وہاں موجود کمپیوٹر اور فنگر پرنٹس لینے والے آلات بھی دکھائے گئے۔ السحیبانی نے اس موقع پر ادارے کے اہلکاروں سے متعدد سوالات کر کے براہ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوںنے اہلکاروں سے کہا کہ وہ کارروائی تیزی سے نمٹائیں اور غیر قانونی تارکین کو ترحیل میں زیادہ تعداد میں جمع نہ ہونے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مزید جدوجہد کریں۔