Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائدادکو آدھارسے منسلک کرناضروری، مرکزی وزیر داخلہ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ ہاؤسنگ اور شہری معاملات ہردیپ پوری نے واضح کیا ہے کہ موبائل نمبر اور بینک اکاؤنٹ کے بعد جلد ہی آپ کے گھر اور جائداد کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بینک اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے منسلک کررہے ہیں تو جائداد کی شکل میں کیا جاسکتا ہے ۔مودی حکومت کی جانب سے کالے دھن کو روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ریئل اسٹیٹ کو آدھار سے منسلک کرنے کے معاملے پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فی الحال آپ تاریخ یاد رکھیں ۔31دسمبر سے6جنوری تک آپ کو اپنا بینک اکاؤنٹ آدھار کاسے لنک کرنا ہے ۔ بینک اکاؤنٹ کے علاوہ باہمی فنڈز انشورنس پالیسی وغیرہ کو لنک کرانا ہوگا۔ مذکورہ تاریخ کے اندر آپ اپنے موبائل اور بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک کرالیں، بصورت دیگر خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شیئر: