Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ: رئیل میڈرڈ نے ایپول نکوسیا کو0-6 سے ہرادیا

 
 
نکوسیا/ڈورٹمنڈ:چیمپیئنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچوں میں دفاعی چیمپیئن ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے قبرصی کلب ایپول نکوسیا کو0-6کے واضح مارجن سے ہرا دیا ۔ رونالڈو اور کریم بینزیما نے2،2گول کئے۔ دوسری جانب گروپ ایچ ہی کے دوسرے میچ میں انگلش کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر نے جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ کو0-2سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ رئیل میڈرڈ کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا۔ ہسپانوی کلب نے کمزور حریف کو کسی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور لوکا موڈرچ نے 23منٹ میں ٹیم کو جو برتری دلائی اسے 39 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے دگنا کردیا ۔ پہلے ہاف کے آخری منٹوں میں رئیل میڈرڈ نے ایپول نکوسیا کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے جن کے دوران نیچو نے گول اسکور کیا جبکہ انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں کریم بینزیما نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کرکے رئیل میڈرڈ کو میچ پر پورا کنٹرول دلا دیا۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو کرسٹیانو رونالڈو بھی فارم میں آگئے۔ انہوں نے 5منٹ کے دوران گول کرکے نہ صرف بڑی کامیابی کی راہ ہموار کردی بلکہ یورپ میں ہو نے والے مقابلوں میں اپنے گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی۔ یونانی قبرصی کلب نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسے رئیل میڈرڈ کی دفاعی لائن توڑنے کا موقع نہیں مل سکا۔لیگ کے گروپ ایچ میں ہونے والے دوسرے میچ کے دوران انگلش کلب ٹوٹنہم نے جرمن کلب کے خلاف پہلے ہاف میں خسارے میں جانے کے باوجود دوسرے ہاف میں 2 گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا ۔ بورشیا ڈورٹمنڈ کو 31ویں منٹ میں پائرے ایمرک نے برتری دلائی ۔ دوسرے ہاف میں ہیری کین اور سونہیونگ نے گول کرتے ہوئے انگلش کلب کو فتح اور اپنے گروپ میںپوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن دلا دی۔
 

شیئر: