Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں موجود پرانے گیزر چیک کرائیں، وزارت تجارت

ریاض..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے اہلکاروں نے مملکت بھر میں گھریلو گیزر فروخت کرنے والی دکانوں پر 1370چھاپے مارے۔ 113تجارتی اداروں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ موسم سرما کی آمد پر مملکت بھر میں گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ غیر معیاری گیزر سے گھروں میں جان لیوا حادثات بھی پیش آتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے ہی وزارت تجارت کے اہلکار موسم سرما آنے پر تفتیشی کارروائی بڑھا دیتے ہیں۔ وزارت نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ گیزر خریدنے سے پہلے متعدد باتوں کا دھیان رکھیں۔ گیزر پر نوعیت او رنرخ تحریر ہو ، 250-220وولٹ کا ہو۔ پانی گرم ہونے کی رہنمائی کرنے والا تھرمامیٹر بھی ہو۔ بجلی کے کرنٹ کا پتہ دینے کیلئے بلب بھی لگا ہوا ہو۔گھروں میں نصب پرانے گیزر چیک کرانے ضروری ہیں۔

شیئر: