Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماضی کی شلپا شیروڈکرکو پہچاننا مشکل

90 کی دہائی میں کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردارادا کرنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیروڈکر کو اب پہچاننا مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن ہوگیاہے۔1969 میں ممبئی میں پیدا ہونے والی شلپا شیروڈکرنے اپنے فنی سفر کا آغاز تو 80 کی دہائی کے آخری برسوں میں ہی کرلیا تھا لیکن انہیں پہچان 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کشن کنہیا‘‘ سے ملی۔فلم میں ان کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا تھا۔اس کے بعد وہ کئی برسوں تک فلم انڈسٹری سے منسلک رہیں لیکن 2000 میں انہوں نے ایک ہند نژاد شہری سے شادی کرلی اور پھر وہ بڑے پردے سے  غائب ہی ہوگئیں۔شلپا آخری بار بڑی اسکرین پر 7 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’بارود‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ اب تو وہ کافی بدل گئی ہیں، گزشتہ دنوں وہ ایک فلمی تقریب میں نظرآئیں لیکن لوگوں کے لئے انہیں پہچاننا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور تھا۔
 

شیئر: