ہیلن نے 79 بہاریں دیکھ لیں
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
بالی وڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ ہیلن نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں ۔بالی وڈ کی خان فیملی کی جانب سے ہیلن کیلئےتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ہیلن نے 1951 میں سولو رقاصہ کی حیثیت سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میںقدم رکھا۔ہیلن پر فلمائےگئے ماضی کے مشہور گیت آج بھی بے انتہا مقبول ہیں ۔ہیلن 1981میں مشہو ر فلمساز سلیم خان سے رشتہ ازدواج میںمنسلک ہوئی تھیں ۔وہ سلیم خان کی دوسری بیوی اور سلمان اور ارباز خان کی سوتیلی والدہ ہیں۔ہیلن نے بالی وڈ فلم کی کئی فلموں میں کام کیاجو مشہور بھی ہوئیں۔ ان کی بہترین فلمی خدمات پر انہیں کئی فلمی ایوارڈ زبھی دیئے جاچکے ہیں ۔