Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیس کی شوٹنگ مکمل ،مائرہ ہ خان فلم کاحصہ

ممبئی.. بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کی نئی فلم رئیس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی اور ریلیزکے لئے تیارہے۔ قریبی ذرائع نے این ڈی ٹی وی کے رابطے پر تصدیق کی کہ پاکستانی ادا کارہ ما ئرہ خان بدستور فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کے کچھ سین ابوظبی میں فلمبند کئے گئے ۔ فلم پروڈکشن ہاﺅس کے پارٹنر فرحان اختر نے بھی کہا کہ فلم کی ریلز کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ اگر فلم کی شوٹنگ سے پہلے پاک وہند کے تعلقات خراب ہوتے تو یقینا کسی پاکستانی فنکار کوفلم میں کاسٹ نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ فلم سے ما ئرہ خان کو نکالنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم پہلی مرتبہ تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی ادکارہ بدستور فلم کا حصہ ہیں۔

شیئر: