شیاؤمی ریڈمی نوٹ 5 کی تصاویر لیک
شیاؤمی کمپنی نیا موبائل ریڈمی نوٹ 5 جلد لانچ کرنے جا رہی ہے تاہم لانچنگ سے قبل ہی فون سے متعلق تفصیلات اور تصاویر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔چائنہ کی ایک سوشل نیٹورکنگ سائٹ پر فون کی تصویر شیئرکی گئی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے فون فل ڈسپلے اور بڑی ریزولوشن کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور فنگر پرنٹ سینسر کو فون کے بیک پر جگہ دی جائے گی۔
لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ، 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فون کی لانچنگ سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔