Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کے نئے صدر صدارتی محل منتقل

ہرارے۔۔۔زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا واپس وطن پہنچ گئے جسکے بعد وہ آج (جمعہ کو) زمبابوے کے نئے صدرکا حلف اٹھائیں گے ۔ زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ان کا طیارہ دارالحکومت ہرارے کے ملٹری ایئر پورٹ پر اتراجس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں صدارتی محل پہنچادیاگیا۔75 سالہ منانگاگوا مستعفی ہو جانیوالے صدر رابرٹ موگابے کی جگہ جمعہ کے روز نئے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز پر منانگاگوا اس وقت ملک سے فرار ہو گئے تھے، جب رابرٹ موگابے نے انہیں نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ منانگاگوا کا کہنا تھا کہ ملک میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔93 سالہ رابرٹ موگابے 37 سال اقتدار میں رہنے کے بعد منگل کی شام مستعفی ہوگئے تھے۔
 

شیئر: