میسنجر پر ہائی ریزولوشن تصاویر بھیجی جا سکیں گی
فیس بک میسیجر کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اب سوشل میسجنگ سائٹ میسنجر پر ہائی ریزولوشن تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔اس سے قبل میسنجر کے ذریعے بھیجی جانے والی ہائی ریزولوشن تصاویر کے ریزولوشن کم کر دیے جاتے تھے۔فیس بک میسنجر پر اس سے قبل 2 کے یا 2048*2048 پکسل ریزولوشن کی تصاویر بھیجی جاتی تھیں تاہم نئی اپڈیٹ کے بعد اب 4096*4096 پکسل ریزولوشن کی تصاویر شئیر کی جا سکیں گی۔فیس بک نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ ہائی ریزولوشن تصاویر شئیر کرنے میں کوئی اضافی وقت درکار نہیں ہو گا بلکہ تصاویر اسی رفتار سے شئیر ہوں گی جس سے پہلے ہوتی تھیں۔نئی اپڈیٹس کو فیس بک کی جانب سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔