سعودی کو بلیک میل کرنیوالے گرفتار
ریاض...دبئی پولیس نے ایک ہوٹل میں سعودی شہری کو بے لباس کرکے تصاویر لینے والے نائیجریا کے 3شہریوں کو گرفتارکرلیا۔اماراتی جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملزمان نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک سعودی شہری کو ہوٹل بلایا ۔ وہاں اسے زدوکوب کیا۔ بے لباس کرکے اسکے فوٹو تیار کئے اور پھر اسے دھمکیاں دیکر اس سے مال اینٹھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سعودی شہری سے ایک ہزار درہم یہ کہہ کر اینٹھ لئے کہ اگر تم نے زبان کھولی تو تمہاری عریاں تصاویر نیٹ پر جاری کردی جائیں گی۔ ملزمان کو گرفتارکرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں 30اکتوبر کو فیصلہ سنایا جائیگا۔