بیجنگ..... چین میں ایک ایساباربر بھی ہے جو لوگوں کی پلکیں بھی استرے سے صاف کرتا ہے۔ چین میں روایتی طور پر یہ عمل صدیوں سے جاری ہے اور لوگوں کا کہناہے کہ یوں انکی بینائی تیز ہوجاتی ہے۔ چین کے صوبے سیچوان کے شہر چنگڈو میں عام طور پر لوگ پلکیں کٹواتے ہیں اور اسکے لئے حجام کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ حجام نہ صرف آنکھوں میںگندگی صاف کرتا ہے بلکہ پلکیں بھی صاف کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ باربر ایک صارف کی اوپر اور نیچے کی پلکیں استرے سے صاف کرتا ہے۔62سالہ باربر ژیونگ گائیوو کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 40برس سے اپنے گاہکوں کو اس طرح کی سروس فراہم کررہا ہے۔ زیادہ تر گاہکوں میں بوڑھے شامل ہیں جبکہ نوجوان اس طرح کی خدمات حاصل نہیں کرتے۔