Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنسلوانیہ میں طلباء کی بدتمیزی اور ہنگامہ آرائیوں کاسلسلہ جاری

 ہیرس برگ،پینسلوانیہ....  پینسلوانیہ میں  تعلیم کا شعبہ اکثر  تنازعات کا شکار رہا ہے۔ کبھی اساتذہ کو وقت پر تنخواہ نہیں ملتی تو کبھی انتظامیہ انکی کوئی سہولت واپس لے لیتی ہے اور اگر ایسا کچھ نہیں ہوتا تو انتظامی طور پر ان اساتذہ کو تنگ کیا جاتا ہے جبکہ رہی سہی کسر وہاں کے بدتمیز طلباء پوری کردیتے ہیں۔ اس حوالے سے  ہیرس برگ کے ایسے 3، 4اسکولوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جن کی واضح نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی اسکول کا نام بتایا گیا ہے تاہم انکے بارے میں جو رپورٹ ہے وہ انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ وہاں طلباء کی بدتمیزیوں اور ہنگامہ آرائیوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔ وہ جب چاہتے ہیں ہنگامہ کرتے ہیں اور اس ہنگامہ آرائی میں دوسرے طلباء سے لڑائی کے ساتھ اساتذہ پر حملے بھی شامل ہوتے ہیں۔ اسی صورتحال کی وجہ سے طلباء سخت برہم ہیں مگر انکا کوئی مدد گار سامنے نہیں آیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 45ٹیچروں نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان ٹیچروں کا کہناہے کہ بار بار طلباء کے  بارے میں شکایات درج کرانے کے باوجود انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کررہی اور ا ب انکے لئے اپنی ملازمتیں جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ باکس ڈیل کے  علاقے میں ایک اسکول کے ٹیچر کاکہناہے کہ انہیں کچھ طلباء نے  مکوں اور لاتوں سے مارا اور زمین پر دھکیل دیا۔
 

شیئر: