Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد دھرنا،آپریشن جاری،پولیس اہلکار جاں بحق

  اسلام آباد... اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر 20 دن سے جاری دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے۔ پیمرا نے میڈیا کو آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا۔ انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاءکو ہفتے کی صبح 7 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ پولیس اور ایف سی کے 8ہزار اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فیض آباد پل پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ واٹرکینن سے مظاہرین کے خیمے گراد ئیے گئے۔ شیلنگ کے باعث مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے ۔آپریشن کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ حتمی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل آپریشن کے لئے پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستے پہنچ گئے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ ہمارے ہزاروں افراد یہاں موجود ہیں۔ بھاگیں گے نہیں۔ آخری دم تک پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔
 

شیئر: