الباحہ میں سکول بند، متعدد شہروں میں بارش کا امکان
’الباحہ المندق، بنی حسن، بلجرشی اور العقیق میں موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ ریجن میں آج اتوار کو غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث سکول بند رہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور چمک گرج ہوتی رہی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الباحہ شہر کے علاوہ المندق، بنی حسن، بلجرشی اور العقیق میں موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف کے علاوہ تبوک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
’بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور نجران تک پھیل سکتا ہے جبکہ طائف اور دیگر بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔