Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ھبہ طوجی کا کنسرٹ

ریاض ....لبنانی گلوکارہ ھبہ طوجی کی تقریب کے ٹکٹ بڑے پیمانے پر خریدے جارہے ہیں۔ ھبہ، ریاض میں واقع کنگ فہد کلچرل سینٹر میں پروگرام کرینگی۔ پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچیں گی۔3لاکھ50ہزار سے زیادہ شائقین پروگرام دیکھنے کی آرزو ظاہر کرچکے ہیں۔ پروگرام کی انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ تقریب صرف خواتین کیلئے ہوگی۔ 15برس سے کم عمر لڑکیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ ٹکٹ کی قیمت 350سے 750ریال رکھی گئی ہے۔ تقریب 6دسمبر کو ہوگی۔ھبہ طوجی کے ہمراہ 90منٹ کے پروگرام میں خواتین کی ایک ٹیم بھی ہوگی جو کورس کے طور پر شریک ہوگی۔
 

شیئر: