ہندوستانی کارکنان کا دعویٰ جھوٹا نکلا
نئی دہلی .... ہندوستانی ٹریول ایجنٹ نے سعودی کفیل سے فرار ہونے والے 3ہندوستانی کارکنان کے دعوﺅں کو مسترد کردیا۔ہندوستانی کارکنان نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب پہنچنے پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈرائیو رکے طور پر مملکت آئے ہیں جبکہ انکا کفیل ان سے چرواہے کا کام لے رہا ہے۔ہندوستانی جریدے ٹریبون انڈیا نے ہفتے کے شمارے میں رپورٹ دی تھی کہ3ہندوستانی نوجوان ڈرائیو رکے طور پر مملکت گئے تھے تاہم وہ چرواہے کا کام لئے جانے پر کفیل کے یہاں سے فرار ہوگئے۔ ہندوستانی ٹریول ایجنٹ نے دعویٰ کیا کہ تینوں نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی تھی ۔ کفیل انہیں زرعی فارم لے گیا تھا او راس نے وہاں انہیں بتایا کہ وہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرینگے۔ ٹرک بھی سامنے کھڑے تھے تاہم وہ وہاں سے فرارہوگئے۔ مفرور ہندوستانیوں کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ کفیل ان سے اونٹوں کے چرواہے کا کام لے رہا تھا۔