نئی دہلی ۔۔۔۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے فوری انصاف کے نظام کو درست کرنے اور ملک کی عدالتوں میں زیر التوا مقدموں کا بوجھ کم کرنے کیلئے متنازعہ تصفیہ کے متبادل اقدامات پر زوردیا۔’’قومی یوم قانون‘‘کے موقع پر پالیسی کمیشن اور قانون کمیشن کی مشترکہ سرپرستی میں منعقد 2روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کووند نے کہا کہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور عدالتی نظام میں بھی اس کا بھرپور استعمال کرکے مقدمات فوری نمٹائے جائیں۔ صدر نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں مقدموں کا انبار لگا ہوا ہے اور اس تصفیے کیلئے تنازعہ تصفیہ کے متبادل انتظام پر خاص زور دیا جانا چاہئے۔