Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہوگا، گورنر یوپی

اجودھیا ۔۔۔۔اجودھیا میں متنازعہ اراضی پر مندر کی تعمیر پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ مون بھاگوت کے بیان پر رائے دینے سے بچتے ہوئے اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے کہا کہ اس مسئلے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ ایک تقریب میں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھاگوت کا بیان سیاسی ہے اور آئینی عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے وہ اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرسکتے ۔ ویسے بھی یہ بھاگوت کے نجی خیالات ہیں لہذا اس موضوع پر بات کرنا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا تنازعہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے اس لئے عدالت جو فیصلہ کریگی اسی کو ملک کے عوام کو تسلیم کرنا ہوگا۔

شیئر: