لکھنؤ۔۔۔۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج شروع ہوگئی ۔25اضلاع کے189بلدیاتی اداروں کے3790عہدوں کیلئے24 ہزار622امیدواراپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ آج لکھنؤ کے علاوہ وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ وارانسی ، الٰہ آباد، غازی آباد، گوتم بدھ نگر سمیت 25اضلاع میں ووٹنگ صبح ساڑھے 7بجے سے شام5بجے تک جاری رہے گی۔انتخابات 6نگر نگم کے علاوہ 51میونسپل کارپوریشن اور 132ضلع پنچایتوں میں ہورہے ہیں۔اس مرحلے میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 29.1کروڑ ووٹرز کے ہاتھوں میں ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کیلئے 4056 سینٹر اور 13 ہزار776پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔اس دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ضلع میونسپلٹی میں میئر کے عہدے کیلئے 83امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 42خواتین ہیں۔