Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندو4بچے پیدا کریں،گووندا دیو

اڈوبی۔۔۔۔ہندوؤں کے سینیئر مذہبی رہنما نے کہا کہ ملک میں علاقہ و آبادی کی بنیاد پر ہونے والے عدم توازن کو روکنے کیلئے یکساں سول کوڈ کے نفاذ تک ہندوؤں کو کم سے کم 4بچے پیدا کرنا چاہئے۔ ہری دوار کے مذہبی مقام کے سوامی گووند دیوگیر جی نے کہا کہ 2بچوں کی پالیسی صرف ہندوؤں تک محدود نہیں رکھی جانی چاہئے کیونکہ جہاں کہیں بھی ہندوؤں کی آبادی کم ہوئی ہے وہاں ہندوستان کو اپنے علاقوں سے محروم ہونا پڑا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی آبادیاتی عدم توازن پیدا ہوا ۔ سوامی گووندنے یہ بات کرناٹک کے ساحلی شہر اڈوبی میں وشو ہندوپریشد کے زیر اہتمام 3روزہ تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

شیئر: