لکھنؤ- - - - - بہرائچ شہر بلکہ ضلع کے کئی قصبات میں بے خوف ہوکر جعلی آدھار کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ یہ آدھار کارڈ بنوانے والے باہر کے لوگ ہیں جن میں50 فیصد تعداد نیپالی باشندوں کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر آدھار کارڈ بطور شناخت ان افراد کے بنائے جارہے تھے جن کا تعلق ہندسے نہیں اور وہ لوگ ایک ہفتہ قبل ہی سرحد پار کرکے اپنے دوست احباب کے یہاں قیام پذیر ہوگئے ہیں۔ یہ لوگ جعلی ووٹ ڈالیں گے جو پہلی بار نہیں ہورہا بلکہ ہر الیکشن کے موقع پر سرحد بند ہونے سے پہلے ہند میں داخل ہوجاتے اور جعلی ووٹنگ کرتے ہیں۔