فیصل آباد...فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کا گھیراو کرلیا۔ تحریک لبیک ، سنی تحریک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنان کالج روڈ سے صوبائی وزیر قانون کے ڈیرے پر پہنچ گئے ا ور پتھراو کیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ اس وقت ڈیرے پر موجود نہیں تھے۔ جھڑپ میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ حالا ت پر قابو پانے کے بعد صوبائی وزیر قانون کے ڈیرے کے گرد خار دار تاریں لگادیں۔ لاہور میں مظاہرین نے رکن اسمبلی بلال یاسین کے گھر پر بھی پتھراو کیا۔ حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ سیالکوٹ میں پنجاب کے وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں ۔