فریال مخدوم کا اس سال چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ
لندن:پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے پرانے دنوں کی یاد تازہ کرنے کیلئے اس سال چھٹیاںپاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیاہے ۔برطانوی شہر لوٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستان سے بے پناہ محبت ہے، اکثر چھٹیاں پاکستان میں گزارتی ہیں اور اس بار بھی چھٹیاں گزارنے سسرالیوں کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔
عامر خان کے ساتھ طلاق معاملے کے بعد صلح سے متعلق سوال پر فریال نے کہا کہ وہ کسی ایسے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتیں جو تعلقات میں دوبارہ خرابی کا باعث بنے۔