باکسر عامر خان اور فریال میں صلح ہوگئی
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان بالآخر صلح ہوگئی ہے۔باکسر نے فریال کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کردی ہے۔عامرخان نے کہا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں سال کا اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ کچھ عرصے سے شدید تنازع چل رہا تھا اور نوبت علیحدگی تک جاپہنچی تھی۔ اس سے پہلے بھی فریال کی اپنے سسرال والوں سے کافی چپقلش رہی تھی جس پر باکسر کے اپنے گھر والوں سے تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے تھے۔