Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو رکھنے پرشوہر کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بیوی کو رکھنے کے سلسلے میں اہم فیصلہ سنایا ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی عدالت کسی بھی شوہر کو اس بات پر مجبور نہیں کرسکتی کہ وہ اپنی بیوی کو ساتھ رکھے۔ دراصل سپریم کورٹ شوہر بیوی کے درمیان صلح معاہدے کے سلسلے میں مقدمے کی سماعت کررہی تھی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس ضمانتی حکم کو بحال کردیا ۔ جسے شوہر کی جانب سے صلح نامہ کو انکار کرنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے پیشے کے ایک پائلٹ شخص سے علیحدہ رہ رہی بیوی اور بیٹے کی پرورش کیلئے10لاکھ روپے اخراجات کے طور پر جمع کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ جسٹس آدرش گوئل اور یو للت نے کہا کہ ہم کسی بھی شوہر کو مجبور نہیں کرسکتے کہ وہ بیوی کو ساتھ رکھے ،یہ ایک انسانی رشتہ ہے ۔آپ زیریں عدالت میں 10لاکھ روپے جمع کرائیں جسے بیوی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بلا کسی شرط کے نکال سکے۔

شیئر: