Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیلئے محمد بن سلمان کا اظہار قدرو منزلت

ریاض ....سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمدبن سلمان نے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے قدرو منزلت کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے یہاں سعودی عرب کا مقام نہایت بلند ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزاد مدنی، مشیر ایوان شاہی فہد العیسیٰ شریک ہوئے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیف آف اسٹاف قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ خفیہ نوید مختار ، اور پاکستانی حکومت کے کئی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: