Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی معاہدوں کی خلاف ورزی پر اسکولوں کے عہدیداروں کو احتساب کا انتباہ

 ریاض.... یہاں محکمہ تعلیم نے صفائی معاہدوں کی خلاف ورزی پر اسکولوں کے عہدیداروں کو احتساب کا انتباہ دے دیا۔ یہ انتباہ ان اسکولوں کے ذمہ داران کو دیا گیاہے جنہوں نے صفائی کمپنیوں سے کارکنان کا محنتانہ وصول کرلیا۔ فریقین نے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرکے سازباز کی تھی۔ محکمہ تعلیم ریاض کے ترجمان علی الغامدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کی تما م تر ذمہ داری اسکولوں کے عہدیداروں کی ہے انہوں نے ہی غیرقانونی عمل کی منظوری دی۔ انہیں کا احتساب ہوگا۔ ہر اسکول کا عہدیدار کارکردگی کی فائل محکمہ تعلیم کو پیش کرنے کا پابند ہے۔ اسکول کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ صفائی عملہ فراہم کرنے سے انکار کرنے والی کمپنی کی رپورٹ کرے۔ وزارت تعلیم صفائی معاہدوں کی پابندی نہ کرنے والی کمپنی کا ٹھیکہ معطل کردے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کی رپورٹ نہ کرنے پر اسکول عہدیدار کیخلاف کارروائی ہوگی۔ الغامدی نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن اسکولوں کے پرنسپلز نے صفائی کمپنی سے رقم لی ہے انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے پرنسپل سے ساز باز پر باز پرس ہوگی۔ الغامدی نے واضح کیا کہ صفائی کمپنی کو مطلوبہ رقم وزارت تعلیم اسی وقت جاری کرتی ہے جب وہ مطلوبہ ذمہ داری مطلوبہ شکل میں انجام دینے کا وہ خط پیش کرتی ہے جس پر پرنسپل کے دستخط ہوتے ہیں۔ لہذا اگر کسی پرنسپل نے مطلوبہ عمل مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو حسن کارکردگی کا خط تھمایا تو ذمہ دار وہی ہوگا۔

شیئر: