Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داﺅد الشریان ریڈیو ٹی وی کے چیئرمین مقرر، چارج سنبھال لیا

 ریاض.... سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے معروف صحافی داﺅد بن عبدالعزیز الشریان کو ریڈیو ٹی وی کارپوریشن کا ایگزیکیٹو چیئرمین مقرر کردیا۔ الشریان کنگ سعود یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ سے صحافت میں گریجویٹ ہیں ، انہوں نے صحافتی زندگی کا آغاز 1976 ءمیں کیا تھا۔ کئی سعودی اخبارات میں مختلف حیثیتوں میں کام کرچکے ہیں۔ دبئی ٹی وی ، العربیہ چینل اور ایم بی سی ریڈیو سے بھی منسلک رہے ہیں۔ انہوں نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ الشریان العربیہ نیٹ ویب سائٹ کے ایڈیٹر انچیف ، ایم بی سی گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ، العربیہ اور ایم بی سی گروپ کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی ہیں۔ وہ 2012 ءسے ایم بی سی میں " الثامنہ" مشہور ٹی وی پروگرام پیش کررہے تھے۔ اس ماہ کے شروع میں ہی مستعفی ہوئے تھے۔ 
 

شیئر: