Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں آتشزدگی، قابو پالیاگیا

 طائف.... طائف محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ یہاں کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تھا۔ کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس کے ماتحت دفاتر والی عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ محکمہ نے واضح کیا کہ فوراً ہی آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر محکمہ نے تمام شہریوں کو اطمینان دلایا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے، تشویش کی کوئی بات نہیں۔

شیئر: