Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کمپنیوں سے کس طرح نمٹیں؟

جدہ....سعودی وکیل فیصل الرویس نے قدرتی آفات سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو انشورنس کمپنیوں سے زر تلافی دلانے کیلئے قانونی حل تجویز کردیا۔ الرویس نے واضح کیا کہ یہ درست ہے کہ سعودی عرب میں تھرڈ پارٹی انشورنس کے تحت قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصان کاتدارک شامل نہیں ہوتا البتہ گاڑی کی انشورنس کرانے والا شخص تنازع کی شکل میں اپنی شکایت پیش کرکے نقصانات کا تدارک کراسکتا ہے۔ دسیوں سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کی گاڑیاں جدہ سیلاب اور بارش سے متاثر ہوئیں۔ مقامی شہریوں نے انشورنس کمپنیوں سے رجوع کیا جہاں سے انہیں ٹکا سا جواب مل گیا۔ مقامی شہری انشورنس کمپنیوں سے تلافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ساما نے انشورنس کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ مکمل انشورنس اسکیم میں قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصان کا تدارک بھی شامل کیا جائے۔

شیئر: