سعودی پارسل سے جرمن متاثر؟
ریاض .... سعودی عرب یا افغانستان سے ڈاک کے ذریعے جرمنی پہنچنے والے ایک پارسل نے سپاہیوں کو درد سر اور قے کا عارضہ لاحق کردیا۔ جیسے ہی پارسل کھولا گیا موقع پر موجود 4 سپاہی سر کے درد اور قے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ پارسل سعودی عرب یا افغانستان سے بھیجا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ پارسل کے اندر سے جو خالی کاغذ ملا ہے وہ زہر آلود مادے سے بھرا ہے۔ پارسل کھولتے ہی مادہ بکھر کر ختم ہوگیا۔ ابھی تک حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ مادہ کیا تھا۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔