Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے گھر میں7ماہ میں 35بار آگ

ریاض.... ریاض میں ایک مکان7ماہ کے دوران 35بار آتشزدگی سے دوچار ہوچکا ہے۔ اسکے 13مکین گرمی ،سردی دونوں موسموں میں صحن میں سونے پر مجبورہوگئے ہیں۔ نامعلوم اسباب کے تحت لگنے والی آگ گھر کے پورے فرنیچر کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیتی ہے۔بچوں کے اسکول بیگ، باورچی خانے کے برتن اور دیگر سامان مجبوراً دن بھر دھوپ میں رکھنے پڑ رہے ہیں۔17رمضان1438ھ کو پہلی بار آگ لگی تھی۔ آگ کی شروعات زینے کے نچلے حصے سے ہوئی تھی۔ گھر والوں نے یہ سوچ کر اسے بجھا دیا تھا وہ ایک حادثہ ہے۔ اسکے بعد گودام، دوسری اور تیسری منزل میں پے درپے آگ لگتی چلی گئی۔ الیکٹرانک آلات ، دیواریں، فرش ، باورچی خانہ اور پردے تلف ہوگئے۔ مالک مکان کا کہناہے کہ اس نے 5 برس قبل ریاض کے الیرموک محلے میں بینک سے قرضہ لیکر زمین خریدی تھی، عمارت بنائی۔وہ بیوی بچوں ، والدہ اور بھائیو ںکے ہمراہ عمارت میں منتقل ہوا۔ 2برس تک معمولی فرنیچر پر گزارا کیا۔ مالی حالات عمدہ فرنیچر کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ گزشتہ رمضان میں جب اچھا فرنیچر لایا گیا تو معمولی سی آگ لگی۔ تب سے اب تک نہ جانے کیوں35بار آگ لگ چکی ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے 10بار آگ بجھائی۔ کبھی کبھار آگ کئی دن بلکہ مسلسل 9دن تک لگی رہتی ہے۔ آگ نے پورے گھر کو تباہ کردیا ہے۔ مالک مکان کا کہناہے کہ گھر چونکہ بینک کے یہاں رہن ہے اس لئے ا سے فروخت بھی نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: