ممبئی ۔۔۔۔۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و حج مختار عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی تعلیمی ترقی، سماجی بہتری اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ نقوی نے مشہور تاریخی تعلیمی و ثقافتی ادارہ’’ انجمن اسلام‘‘ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر مختلف حوالوں سے تنقید کی جاتی ہے تاہم یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں اقلیتی طبقے کو اس کا حق دینے کی کوشش کررہا ہوں۔ان علاقوں اور شہروں میں مرکزی اسکول اور ادارے کھولنے کا وعدہ پورا کرونگا جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے۔