Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاف ستھرے پاؤں پروقار شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں

ہمارے جسم کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عضوپاؤں ہے بعض اوقات انہیں نائٹ شوز میں پھنسا دیاجاتا ہے یا پھر سٹائلش جوتے ان کے لئے مصیبت بن جاتے ہیں۔ یہ سارادن ہمارا وزن اٹھاتے ہیں ا یسے میں ضروری ہوتا ہے کہ ان کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے کی جائے اور ان کی صفائی ستھرائی کاخیال رکھاجائے۔ صاف ستھرے ناخن اور میل کچیل سے پاک پاؤں پر قاراور شاندار لگتے ہیں۔ پاؤں کی صفائی کیلئے ایک ٹب میں اتنا پانی لیں جس میں پاؤں ڈوب جائیں. پانی کے اندر شیمپو اور نمک ملا کر کچھ دیر کے لیے پا ؤں اس میں ڈال کر بیٹھ جائیں اس سےپیروں کی جلد نرم اور ملائم ہوجائے گی۔ ناخنوں کاٹتے وقت شارپ نیل کٹر استعمال کریں تاکہ ان کہ شیپ قائم رہے۔ پیروں کے ناخنوں کے آس پاس چند قطرے کیوٹیل ریموور کے ڈالیں اور مساج کریں کناروں کو آرام سے پیچھے پش کرنے کیلئے کیوٹیکل پشر کااستعمال کریں۔ کٹے ہوئے ناخنوں کے کناروں کو برابر کرنے کیلئے ان پر فائل کریں اس کے بعد سے بفرسے ناخنوں کو بف کریں اس طرح ناخنوں میں چمک آجائے گی۔ 
مزید پڑھیں:اب گھر پر بنائیں خوبصورت ہیئر کلر
 

شیئر: