ڈبل ٹون اسکن سے کیسے جان چھڑائیں ؟
اگر آپ کی جلد پر ہلکے اور گہرے دھبے ہیں تو روز مرہ خوراک اورمعمولاتِ زندگی میں معمولی ردوبدل سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ڈبل ٹون کا مسئلہ الٹرا وائلٹ شعاوں کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے باعث جلد کی رنگت ایک جیسی نہیں رہتی۔جلد کے کسی حصہ کی رنگت ہلکی ہوتی ہے تو کہیں گہرے دھبے نمایا ں ہوتے ہیں۔یہ مسئلہ زیادہ تر گوری رنگت والی خواتین کو پیش آتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سانولے رنگ کی نسبت گوری رنگت پر گہرے رنگ کے دھبے زیادہ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔
ہمارے ہاں بہت سی خواتین غیر معیاری وائٹنگ کریم استعمال کرتی ہیںجن کی وجہ سے وقتی طور پر تو جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے مگر بعد میں ڈبل ٹون سکن جیسے مسائل سامنے آتے ہیں اور خواتین اپنی اصل عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔
بعض اوقات ہیموگلوبن کی کمی بھی ڈبل ٹون اسکن کی وجہ بنتی ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے میٹھی اشیاء کا استعمال کم کردیںاور اپنی روز مرہ خوراک میں چکنائی والی غذائیں مثلاً پکوڑے ،چپس،رولز اور اس قسم کی دیگر اشیاء سے پرہیز کریںکیونکہ چکنائی والی غذائیں جلد کو آئیلی کر دیتی ہیںاور ان سے ڈبل ٹون سکن کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
اسکے علاوہ غیر معیاری مشروبات کی بجائے فریش جوسز کا استعمال اپنے لائف سٹائل کا لازمی جز وبنا لیں۔ڈبل ٹون ا سکن کے مسئلے کی شکار خواتین چائے کا استعمال کم سے کم کردیں اور کافی کا استعمال ہرگز نہ کریں۔روزانہ ایک گلاس دودھ اور دس سے بارہ گلاس پانی ضرور پئیں اس سے آپ کی جلد فریش اور گلوئنگ دکھائی دے گی۔
اس کے علاوہ روز مرہ خوراک میں لیمو ں،سٹرا بیری،پائن ایپل ،چیری ،اورنج ،املی،ٹماٹر ،سلاد کے پتے ،میتھی،پالک،ساگ اور چکندر بھی شامل کر لیں۔اور زردی کے بغیر انڈہ بھی اس حوالے سے بہت مفید ہے۔ آئرن کی کمی کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق سپلیمنٹ یا ملٹی ویٹامن کا استعمال بھی ضرور کریں اور ایسی نائٹ کریم کا استعمال معمول بنا لیں جس میں گلائیکولک ایسڈ اور کاجک ایسڈ جیسے کیمیائی اجزاء موجود ہیں۔ان کریمز کے استعمال میں قدرے احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔رات کو سونے سے پہلے اسے تقریباً 5سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ حصے پر لگائیں۔اور اگر چہرے پر جلن یا خارش محسوس ہو تو فوراً سادہ پانی سے دھو لیںلیکن اگر کسی قسم کے سائڈ افیکٹس کا احساس نہ ہو تو کریم لگا کر سو جائیں۔