#میرا_لیڈر_نواز_شریف،پی ٹی آئی کے مقابلے میں لیگیوں کا ٹرینڈ
پاکستان میں پھیلی پیچیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہر پارٹی ایک دوسری کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔کبھی الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اور کبھی سوشل میڈیا کے ذریعے۔ٹویٹر ٹرینڈ بھی انہی ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے۔کوئی اپنی پارٹی کی حمایت میں ٹرینڈ لاتا ہے تو کوئی دوسری پارٹی کے خلاف۔اس وقت ہیش ٹیگ#میرا_لیڈر_نواز_شریف پاکستان بھر میں تیسرے نمبر پر ریکارڈ کیاجارہاہے۔یہ ٹرینڈ لسٹ میں آتے ہی دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد اتار چڑھاو¿ کا شکار ہوتا رہا البتہ عالمی رینکنگ میں ابھی تک یہ ٹرینڈ جگہ بنانے میں ناکام رہاہے۔نواز شریف کے حمایتیوں کے ٹویٹس ملاحظہ ہوں:
ایم این اے شکیلہ لقمان نے ٹویٹ کیا: قیادت اگلے الیکشن کے لئے نہیں ہوتی بلکہ اگلی نسل کے لیے ہوتی ہے۔
زیڈ جنجوعہ نے ٹویٹ کیا:#میرا_لیڈر_نواز_شریف جس نے خون اور اندھیروں میں ڈوبے پاکستان کو پرامن اور روشن بنایا۔
میمونہ نے لکھا: نوازشریف نے منشور کے وعدے پر دستخط کیے ہیں:لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان،دہشت گردی کا خاتمہ اورپر امن کراچی۔
راجہ کبیر نے لکھا: جمہوری بالادستی ووٹر کی عزت ووٹ کا تقدس آئین و قانون کی سپرمیسی جب تک رائج نہیں ہو جاتی کوئی بھی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت مکمل نہیں کرسکتی ۔
خاور حیات کھوکھر نے ٹویٹ کیا: جب تک ہمارے جسم میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے، ہم میاں صاحب کی ہر طرح سے سپورٹ کرتے رہیں گے۔