Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#من _کی _بات،ٹویٹرز نے مودی کو کیا جواب دیا؟

اتوار کوہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ماہانہ رڈیو پروگرام” من کی بات “ کو انٹرویو دیا جس کے بعد ٹویٹرز نے ہیش ٹیگ #من_کی_بات جاری کیا جوانڈین رینکنگ میں پہلے اورپھر دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔اس ہیش ٹیگ میں صارفین نے دو طرح کے رد عمل کا اظہار کیا۔کچھ نے موودی کے حق میں اور کچھ نے خلاف ٹویٹس کیں۔
وزیر اعظم نے اس پروگرام میں انڈین نیوی کے کام اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کو بہت سراہا اوردسمبر کے پہلے ہفتے کوانڈین فورسز کے بارے میں آگاہی مہم کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نیوی میں خواتین کے کردار کی بھی تعریف کی۔عوام نے اس عمل کو سراہتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس ہیش ٹیگ کی چند ٹویٹس ذیل میں دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک دن میں 3.5ملین ویوز حاصل کرنے والی وڈیو
وزیر دفاع نرمالا ستھارمن نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:7 دسمبر کے بارے میں اتنی تفصیل سے بولنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ہم یکم سے 7 دسمبر تک دن رات،سردی گرمی میں بارڈر کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں کو یاد کرنے اور انہیں عزت دینے کے لیے فخر کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے جھنڈے پہنیں گے۔
وزیر دفاع نے ایک اور ٹویٹ میں کہا:9 سو سال پہلے چولا بحریہ کو دنیا کے بہترین بحریہ میں سے 1 سمجھا جاتا تھا۔تامل سنگھم کے ادب میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ خواتین بھی چولا بحریہ کا حصہ تھیں ،جہاز بنانے کے بارے میں چولا کنگز بہت مشہور تھے۔
کیرتھی نامی ٹویٹر ایکٹیویسٹ نے کہا:پیارے مودی جی!اپنی کامیابیاں گنوانے سے پہلے ایک دفعہ لوگوں کے من کی بات بھی سن لیں۔
مزید پڑھیں: #زاہد_حامد، پاکستا ن میں ٹاپ ٹرینڈ
آل انڈیا ریڈیو نیوز نے ٹویٹ کیا:آزادی کے بعد ہمارے ہندوستانی بحریہ نے مختلف طریقوں سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔ یہ پاک،ہند جنگ کی کا حصہ بھی بنی۔ جب ہم بحریہ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم صرف جنگ دیکھتے ہیں لیکن ہماری بحریہ انسانی حقوق میں بھی آگے ہے۔
مزید پڑھیں:#عبایہ_کے _اوپر_جیکٹ
 

 
 

شیئر: